نصیرآباد،چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس

مجالس اور جلوسوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات اور پروگرامات کو حتمی شکل د ی گئی

جمعرات 17 نومبر 2016 22:08

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء)چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر سیکورٹی کو فول پروف بنانے اور تمام تر پروگرامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ڈی آئی جی آفس نصیر آباد میں ڈی آئی جی نصیر آباد شرجیل کھرل کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی نصیر آباد فاروق فیض لہڑی ، ایس ایس پی جعفر آباد عبدالحئی بلوچ ، ایس پی بولان ڈاکٹر زاہد اللہ ، ایس پی جھل مگسی سکندر ترین اور ایس پی صحبت پور غلام حسین کے ساتھ ساتھ دیگر آفیسران نے بھی شرکت کی اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین ؓ کے مناسبت سے رینج بھر میں ہونے والے مجالس اور جلوسوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات اور پروگرامات کو حتمی شکل د ی گئی اس موقع پر ڈی آئی جی شرجیل کھرل کا کہنا تھا کہ چہلم حضرت امام حسین ؓ کے پروگرامات کی سیکورٹی کے لئے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں رینج بھر میں 5جلوس اور 7مختلف امام بارگاہوں پر مجالس کے پروگرامات ہو ں گے جن کی خفاظت کے لئے 1500سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ایف سی ۔

(جاری ہے)

بی سی اور آرمی کے جوان بھی اپنے فرائض سر انجام دیں گئے ۔ڈی اائی جی شرجیل کھرل نے کہا کہ تمام ایس ایس پیز کو سخت ہدایت کی گئی ہیں کہ چہلم کر پُر امن بنانے کے لئے اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کومبنگ سرچ آپریشن کریں اور ان کی گرفتاری کو یقنی بنائیں درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد تمام درباروں ، مزاروں اور چرچ بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں ۔عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت ہی کی جائے گی ۔