رینٹل پاور سکینڈل: لاہور ہائی کورٹ نے راجہ پرویز اشرف کے ساتھی آفتاب بٹ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب کر لیا

جمعرات 17 نومبر 2016 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے رینٹل پاور سکینڈل میں ملوث سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھی آفتاب بٹ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے آفتاب بٹ کی سلمان بٹ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ وزارت داخلہ نے دو ہزار ا?ٹھ سے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے، وزارت داخلہ کے مطابق درخواست گزار کوٹ ادو پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر رینٹل پاور پراجیکٹ سکینڈل میں ملوث ہیں، اس لئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار باقاعدگی سے رینٹل پاور سکینڈل کے ٹرائل میں شامل ہو رہا ہے اور عدالت میں یقین دہانی کی بنیاد پر ایک مرتبہ بیرون ملک سفر کر کے واپس پاکستان بھی ا? چکے ہیں، عدالتی فیصلے موجود ہیں کہ کسی بھی شہری کا نام لمبے عرصے اور غیرمعینہ مدت کیلئے ای سی ایل میں نہیں ڈالا جا سکتا لہذا وزارت داخلہ کو درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :