کمسن لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس

لاہور ہائی کورٹ کا مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم

جمعرات 17 نومبر 2016 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار نے کمسن لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی، پنجاب حکومت کی درخواست میں عدنان ثنااللہ کی سیشن عدالت سے ضمانت کو چیلنج کیا گیا ہے، پنجاب حکومت کے مطابق مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کمسن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،پنجاب حکومت کی جانب سے اعتراض کیا کہ ماتحت عدالت نے ٹھوس شواہد ہونے کے باوجود ضمانت منظور کی، عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدنان ثناء اللہ کہ ضمانت منسوخی کا حکم دیا جائے، ملزم یقین دہانی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوا، جس پر عدالت نے ملزم کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی، عدنان ثناء اللہ پر تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ساتھیوں سمیت کمسن لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :