لاہور ہائی کورٹ ، توہین عدالت کیس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کو نوٹس جاری

دو ہفتوں میں جواب طلب

جمعرات 17 نومبر 2016 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے شہری ظفر ظہیر کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے محکمہ مال کے کرپٹ افسروں کے بارے میں انفارمیشن کمیشن سے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت معلومات مانگی تھیں لیکن انہیں محکمہ مال کے افسروں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں جس پر عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کو حکم دیا کہ درخواست گزار کی درخواست کے مطابق محکمہ مال کے افسروں بارے معلومات فراہم کی جائیں، درخواست گزار نے بتایا کہ پانچ ماہ گزرنے کے باوجود اسے محکمہ مال کے افسروں کی معلومات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں، درخواست گزار کو عدالتی حکم پر عملدرا?مد کے سلسلے میں چیف سیکرٹری ا?فس میں داخلے ہی نہیں ہونے دیا جاتا لہذا چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید سے جواب طلب کر لیا۔

(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :