لاہور ہائیکورٹ کے بارہ افسروں کو اگلے عہدوں میں ترقی دیدی،نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 17 نومبر 2016 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے بارہ افسروں کو اگلے عہدوں میں ترقی دیدی، چیف جسٹس کی مںظوری سے بارہ افسروں کو گریڈ اٹھارہ میں اسسٹنٹ رجسٹرارز کے عہدوں پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے گریڈ سولہ میں کام کرنے والے نو اسسٹنٹس اور تین کیئر ٹیکرز کو گریڈ اٹھارہ میں اسسٹنٹ رجسٹرار کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی جس کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید رضوی نے افسروں کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق رئیس الزمان، امتیاز احمد، نثار انجم، محمد عارف محمد رضا، عبدالحسن علی احمد، محمد زاہد، اصغر حیات، محمد یحیی، شاہد لطیف، معصوم عثمانی اور اللہ یار کو گریڈ اٹھارہ کے اسسٹنٹ رجسٹرار کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے، ترقیاں ملنے پر افسروں نے لاہور ہائیکورٹ میں مٹھائی تقسیم کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے جسٹس سید منصور علی شاہ نے چیف جسٹس کے عہدے کے حلف اٹھایا ہے، اس دن سے ہی عدالت عالیہ کے انتظامی امور کو بہتر سے بہتر بنانے کے فیصلے ہو رہے ہیں اور افسروں اور ملازمین کی زیر التوا ترقیوں پر بھی فیصلہ کئے جا ر رہے ہیں۔

(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :