ٹائم سکیل پروموشن: لاہور ہائیکورٹ نے تیرہ کورٹ ایسوسی ایٹس، پانچ پرسنل اسسٹنٹس ، ایک پروٹوکول افسر کو اگلے عہدے میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعرات 17 نومبر 2016 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ٹائم سکیل پروموشن کے تحت عدالت عالیہ کے تیرہ کورٹ ایسوسی ایٹس، پانچ پرسنل اسسٹنٹس اور ایک پروٹوکول افسر کو اگلے عہدے میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی مںظوری دیتے ہوئے عدالت عالیہ کے انیس افسروں کو ٹائم سکیل پرومشن کے تحت ترقی دی ہے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تیرہ کورٹ ایسوسی ایٹس کو گریڈا اٹھارہ سے گریڈ انیس میں ترقی دی گئی ہے جس میں کورٹ ایسوسی ایٹ تبسم رزاق، وقار حسین، محمد فیصل، امان اللہ، محمد رفیق، کاشف محمود، وحید یعقوب، رانا شاہد غفار، قیصر سلطان الٰہی، مرزا محمد سجاد، سعید نواز، فیصل حنیف اور عامر ندیم شامل ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ سترہ سے گریڈ اٹھارہ میں ترقی پانے والے پرسنل اسسٹنٹس میں شہزاد خالد، جمشید اکرم، ریاض احمد، محمد ارشد اور جاوید اقبال شامل ہیں، گریڈ انیس کے پروٹوکول افسر سید سجاد حیدر کو گریڈ بیس میں ترقی دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا سینیئر پروٹوکول افسر بنا دیا گیا ہے۔

(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :