چکوال ، کوچ کھائی میں گرنے سے 9مسافر جاں بحق ،18زخمی ، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 22:14

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) چکوال کے علاقے کوٹ غازی کے مقام پر کوچ کھائی میں جاگری جس سے 9مسافر جاں بحق اور18زخمی ہوگئے ، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ چکوال کے قریب کوٹ غازی کے مقام پر کھائی میں جا گری ۔ حادثے میں 9مسافر جاں بحق اور18زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :