Live Updates

نواز شریف پر یوسف رضا گیلانی سے زیادہ سنگین کیسز ہیں ، ہماری لیگل ٹیم کے پاس ان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے بے شمار ثبوت موجود ہیں ، عدالت میں پیش کرینگے ، سپریم کورٹ کی کاروائی سے بہت مطمئن ہیں ،اس کیس کے بعد پاکستان کی تاریخ بدل جائے گی، اس کیس کا فیصلہ بہت اچھا ہوگا، کے پی کی عوام31 اکتوبر کو وفاقی حکومت کے ظلم اور بربریت پر بہت غم و غصے کا شکار ہے،قطر کے خط پر تو ابھی بات ہی نہیں ہوئی ، اس خط کے بعد شکوک اور بڑھ گئے ، بہت چیزیں سامنے آئینگی

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بنی گالہ میں میڈیا سے بات چیت

جمعرات 17 نومبر 2016 22:14

نواز شریف پر  یوسف رضا گیلانی سے زیادہ سنگین کیسز ہیں ، ہماری لیگل ٹیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ نواز شریف پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے زیادہ سنگین کیسز ہیں ، ہماری لیگل ٹیم کے پاس نواز شریف کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے بے شمار ثبوت موجود ہیں جو عدالتی کاروائی کے ساتھ پیش کیئے جائیں گے ، سپریم کورٹ کی کاروائی سے ہم بہت مطمئن ہیں ،اس کیس کے بعد پاکستان کی تاریخ بدل جائے گی،کبھی بھی سپریم کورٹ میں ایسا نہیں ہوا،اس کیس کا فیصلہ بہت اچھا ہوگا، کے پی کی عوام31 اکتوبر کو وفاقی حکومت کے ظلم اور بربریت پر بہت غم و غصے کا شکار ہے،قطر کے خط پر تو ابھی بات ہی نہیں ہوئی لیکن اس خط کے بعد شکوک اور بڑھ گئے ہیںاور اس خط پر بہت چیزیں سامنے آئیں گی ، ۔

وہ جمعرات کو بنی گالہ میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جج خود چاہ رہے ہیں کہ جلدی فیصلہ ہو۔بہت جدوجہد کے بعد ہم یہاں پہنچے ہیں۔آج پہلے سے زیادہ مطمئن ہوں۔میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔اس کیس کا فیصلہ بہت اچھا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا تعلق ترک صدر سے ہر گز نہیں بلکہ وزیر اعظم کی کرپشن اورقوم کو گمراہ کرنے کے خلاف احتجاج کے طور پرہے کیونکہ وہ وزارت عظمی کے لیئے اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔

اس ضمن میں انہوں نے حکومتی پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ترک عوام کا ہمارے عوام سے پیار آج کا نہیںبلکہ پاکستان بننے سے بھی پہلے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کی عوام31 اکتوبر کو وفاقی حکومت کے ظلم اور بربریت پر بہت غم و غصے کا شکار ہے جو انہوں نے انکے ساتھ اور ان کی قیادت اور وزیر اعلی کے ساتھ کیا۔ نواز شریف کے بیانات کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی تینوں تقاریر میں مختلف باتیں ہیں۔

ایک جج نے بھی کہا کہ انکے بیانات میں بہت تضادہے ۔ججز نے کہا کہ اگر وزیراعظم کی تقریروں میں جھوٹ ثابت ہوگیا تو اسکے نتائج برداشت کرنا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مے فیئرکا معاملہ جدہ سے قطر پہنچ گیا۔قطر کے خط پر تو ابھی بات ہی نہیں ہوئی لیکن اس خط کے بعد شکوک اور بڑھ گئے ہیںاور اس خط پر بہت چیزیں سامنے آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری لیگل ٹیم کے پاس نواز شریف کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے بے شمار ثبوت موجود ہیں جو عدالتی کاروائی کے ساتھ پیش کیئے جائیں گے۔

نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو پہلے کلیئر ہونے کو کہا تھا۔نواز شریف پر ان سے زیادہ سنگین کیسز ہیں۔وزراکے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ شریف خاندان کا کیس ہے۔وزیر کیوں سپریم کورٹ میں وضاحتیں دے رہے ہیں۔وزرا کا یہ کام نہیں کہ کرپشن کا دفاع کریں۔سعد رفیق درباری بننے کے بجائے وزارت پر توجہ دیں۔انہیں جمہوریت کی سمجھ نہیں آرہی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پانچ ماہ سے میں اپنے بیٹوں سے نہیں ملا اس لیئے کل تین دن کے لیئے لندن جارہا ہوں۔ (ع ع)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات