ترک صدر کاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں اسلام پر غیر متزلزل ایمان کا اظہارقابل تعریف ہے ، طیب اردوان ترکی میں نفاذ اسلام کے لئے یکسو ہیں ،ہمارے حکمرانوں کو ان سے سبق سیکھنا چاہئے ،پاکستان تو بنا ہی اسلام کے لئے تھا ،ہمارے حکمران اسلام دشمن قوتوں کو خوش کرنے کیلئے محترم شخصیات ، اسلامی ہیروز کے نام اور جہاد کو نصاب تعلیم سے نکال رہے ہیں، اردوان نے کشمیریوں کی دوٹوک حمایت کرکے پاکستانی اور کشمیری عوام کے دل جیت لئے ہیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعرات 17 نومبر 2016 22:14
(جاری ہے)
وہ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ طیب اردوان ترکی میں نفاذ اسلام کے لئے یکسو ہیں ،ہمارے حکمرانوں کو ان سے سبق سیکھنا چاہئے ،پاکستان تو بنا ہی اسلام کے لئے تھا ،ہمارے حکمران اسلام دشمن قوتوں کو خوش کرنے کیلئے محترم شخصیات ، اسلامی ہیروز کے نام اور جہاد کو نصاب تعلیم سے نکال رہے ہیں اور اسلام سے شرما رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آج ترک قوم اس لئے کامیاب اور ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے کہ انہوں نے اسلام مخالف تمام ترسازشوں کو ناکام بنا دیا ہے اور وہ خلافت کی بحالی کیلئے پورے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طیب اردوان نے ہمارے حکمرانوں کو بھی یہ پیغام دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری شہ رگ کے قریب ہے ،جب جہانوں کا خالق و مالک اتنا قریب ہوتو دشمن سے ڈرکر اس کی نافرمانی کرنے والوں کو اپنے رویہ پر سوچنا چاہئے اور مغرب کی بجائے اللہ کی غلامی کو اختیار کرنا چاہئے جوعزت و وقار کا اصل منبع ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے بھی طیب اردوان کا موقف بڑا واضح ہے کہ پاکستان اور عالم اسلام دہشت گردی کا شکار ہیں ،اس دہشت گردی کے پیچھے مغرب کا ہاتھ ہے ،مغرب نے دلائل کے میدان میں شکست کھانے کے بعد مسلمانوں پر غیر اعلانیہ جنگ مسلط کررکھی ہے ۔ پاکستان اور افغانستان عرصہ سے اس دہشتگردی کا شکار چلے آرہے ہیں ۔سینیٹر سراج الحق نے کشمیر پر ترک صدر کے واضح موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ طیب اردوان نے کشمیریوں کی دوٹوک حمایت کرکے پاکستانی اور کشمیری عوام کے دل جیت لئے ہیں اور ہمارے حکمرانوں کیلئے بھی ایک مثال قائم کی ہے کہ کشمیر پر بزدلانہ اور معذرت خواہانہ موقف کی بجائے جرأت مندانہ موقف اختیا رکیا جائے ۔سینیٹر سراج الحق نے ترک صدر کی طرف سے پانچ سو پاکستانی طلباء کو پی ایچ ڈی کروانے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری نئی نسل کو آگے بڑھنے اور تعلیم میں اپنا اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے کابہترین موقع فراہم کیا ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مولانا روم اور علامہ اقبال کی تعلیمات میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو حضور ﷺ کا امتی اور امت واحدہ بننے کا پیغام دیا گیاہے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.