حکمرانوں کی بزدلی کی وجہ سے پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے ، پاکستان کو بچانے کیلئے موجودہ حکمرانوں سے نجات ضروری ہے ، حکمرانوں کو کشمیریوں کے لہو کا کوئی فکر نہیں ہے ، ملکی حالات انتہائی تشویشناک ہیں، سقوط ڈھاکہ کے بعد کی طرح کے حالات پیدا ہو رہے ہیں

صدر جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) و صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیرکامیٹ دی پریس سے خطاب

جمعرات 17 نومبر 2016 22:15

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) صدر جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) و صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الوری نے کہاہے کہ حکمرانوں کی بزدلی کی وجہ سے پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے اگر پاکستان کو بچانا ہے تو پھر موجودہ حکمرانوں سے نجات ضروری ہے جب بھی کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر گولی چلتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ پاکستانی پرچم میںلپیٹ کر دفنایاجائے اور حکمرانوں کو کشمیریوں کے لہو کا کوئی فکر نہیں ہے ، جمعیت علماء پاکستان ملکی سلامتی کیلئے ہر ممکن کردارادا کرتی رہے گی ملکی حالات انتہائی تشویشناک ہیں سقوط ڈھاکہ کے بعد کی طرح کے حالات پیدا ہو رہے ہیں ملک دشمن قوتیں سرگرم عمل ہیں جبکہ حکمران اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے تمام توانائیاں خرچ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو یہاں پریس کلب صادق آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر مرکزی نائب صدر سید عاشق علی بخاری‘ صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب محمد ایوب خان ایڈووکیٹ‘ فنانس سیکرٹری پنجاب چوہدری عبدالرشید سہو‘ ضلعی صدر شاداب الحسن گیلانی‘ جنرل سیکرٹری حافظ قادر بخش میتلا‘ سینئر نائب صدر مفتی ظہور احمد‘ صوفی عبدالسلام ‘ علامہ محمد عمر اویسی‘ علامہ حبیب اللهقادری‘محمد ناصر رحمانی ‘ رشید سومرو ودیگر علماء کرام بھی موجود تھے ۔

علامہ ڈاکٹر ابو الخیرمحمد زبیر الوری نے کہاکہ مشرقی پاکستان میں فسادات کروانے میں بھارت سر فہرست تھا اوراب پاکستان میں لاثانی فسادات فرقہ وارانہ ، فرقہ واریت کو فروغ دیکر مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑایاجارہا ہے گلی کوچوں میں خون کی ندیاں بہائی جارہی ہے الطاف حسین کو ہر دور میں راء کی سرپرستی حاصل رہی ہے الطاف حسین کا جرم قابل مذمت ہے دہشتگرد تنظیمیں ملک کو کھوکھلا کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں انھوںنے کہاکہ جمعیت علماء پاکستان ملک دشمن عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں ہر گز کامیاب نہیں ہونے دے گی مسلمان کلمہ پڑھنے والا ہر انسان اپنے مسلمان بھائی کا خون نہیں بہا سکتا ‘2002ء کے الیکشن میں حیدر آباد میں آفتاب شیخ کے مدمقابل میں نے الیکشن جیتا تھاپاکستان کے غداروں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے پاکستان کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے کہیں پر لسانیت کی آگ بھڑکائی جارہی ہے تو کہیں پر لسانی بنیادوں پر پاکستان کو کھوکھلا کرنے کی سازش کی جارہی ہے سی پیک منصوبہ ملکی معشیت میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا مگر حکمرانوں کو صرف اپنے مفادات عزیز ہیں وہ سی پیک منصوبے کا حال بھی کالا باغ ڈیم کی طرح کرنا چاہتے ہیں انھوںنے کہاکہ حکومت صرف اور صرف اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے جبکہ ملکی مفادات کو نظر انداز کر رکھا ہے جس وجہ سے پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے اگر پاکستان کو بچانا ہے تو پھر موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے انھوںنے کہاکہ پاکستان کی اندرونی و بیرونی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں وزیر خارجہ تک موجودہ حکومت میں موجود نہیں تو خارجہ پالیسی کیاخاک ترقی کرے گی ملک کی اپوزیشن بھی سنجیدگی پر غور نہیں کر رہی ، پاکستان کی سالمیت کیخلاف ہونیوالی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا انھوںنے کہاکہ حکمرانوںنے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے پانامہ لیکس سیکنڈل دنیا کا سب سے بڑا مالی سکینڈل ہے جس میں ہمارے حکمران ملوث ہیں مگر اپوزیشن بکھری ہوئی ہے جس کی وجہ سے حکومت کیخلاف کوئی تحریک نہیں اٹھ رہی اس سلسلہ مین تمام اپوزیشن جماعتوں کو اتحاد کی دعوت دی ہے مگر اپوزیشن سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ،انھوںنے بھارت کی طرف سے پاکستان کی سرحدوں پر جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام افواج پاکستان کیساتھ ہیں اور ملک کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا۔

ملک کی موجودہ صورتحال میں آرمی چیف کی توسیع کا فیصلہ حکومت کا اختیار ہے اور جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد توسیع نہ لینے کے بارے میں فیصلہ ان کا ذاتی ہے انھوںنے کہاکہ پانامہ لیکس سیکنڈل میں ایک چور کو دوسرے چور کو چور کہہ رہا ہے ۔ انھوںنے کہاکہ ممتاز مذہبی سکالر سید پیر شاداب الحسن گیلانی کو جمعیت علماء پاکستان ضلع رحیم یارخان کا صدر، حافظ قادر بخش میتلا کو ضلعی جنرل سیکرٹری اور مفتی ظہور احمد کو سینئر نائب صدر مقرر کیاگیا ہے ان کی قیادت میں ضلع رحیم یارخان میں جے یو پی مضبوط قوت بن کر ابھرے گی ۔

سید شاداب الحسن گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الوری کی قیادت میں جے یو پی ملک کی سالمیت اور بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے تمام اسلامی قوتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور ملی یکجہتی کونسل کو بھی فعال بنایاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :