پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرکے اچھا پیغا م نہیں دیا ، وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو تقریب میں شرکت سے روک کر کے پی کے کے عوام کو تنہائی کا شکار کر دیا ہے‘ پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالدکابیان

جمعرات 17 نومبر 2016 22:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرکے اچھا پیغا م نہیں دیا اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو تقریب میں شرکت سے روک کر کے پی کے کے عوام کو تنہائی کا شکار کر دیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ترکی کے وزیراعظم حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے مہمان تھے۔

پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی پارٹیوں کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ معزز مہمان کو عزت دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اس فیصلے نے کے پی کے کے عوام شرمسار کردیا ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ عمران خان نے تو بھارت کے دورے کے دوران مودی سے ملاقات کو اپنے لئے اعزاز سمجھا حالانکہ مودی بھارتی مسلمانوں کے جانے پہچانے قاتل ہیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ کے پی کے کے عوام ایسی حکومت کو بھگت رہے ہیںجو انہیں فیڈریشن کے ثمرات حاصل کرنے میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ عمران خان کی غلط پالیسیوںکی وجہ سے کے پی کے کے عوام کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ آج معزز مہمان کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں وزیراعلیٰ کے پی کے کی کرسی خالی تھی جو انتہائی قابل مذمت بات ہے۔

متعلقہ عنوان :