ہمیشہ طبقاتی سیاست کی ہے اور سرمایہ داروں، جاگیرداروں اور ساہو کاروں کا مخالف رہا ہوں، وطن کو ایما ن کا حصہ سمجھتا ہوں،بلوچ رہنما رئوف ساسولی کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 17 نومبر 2016 22:16

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل و سینئر بلوچ رہنما رئوف ساسولی نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ طبقاتی سیاست کی ہے اور سرمایہ داروں، جاگیرداروں اور ساہو کاروں کا مخالف رہا ہوں۔ وطن کو ایما ن کا حصہ سمجھتا ہوں۔

(جاری ہے)

مجھے کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفیکٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے لیکن کچھ لوگ اپنے ذاتی اندرونی اختلافات میں مجھے گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیںجو افسوسناک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا رئوف ساسولی نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں کے مزدور، کسان، مڈل کلاس لو گوں کے حقوق کی جدوجہد کر رہا ہوں ۔

بلوچوں کو دیوار سے نہ لگایا جا ئے مجھے جتنی بلوچی کلچر سے محبت ہے اسی طرح سرائیکی ، سندھی، پنجابی ،پشتو سے بھی محبت ہے انہوں نے کہا کہ مظلوم و محکوم لوگوں کے حقوق کے لئے میرا یقینا سرائیکی رہنمائوں، ادیبوں، دانشوروں سے رابطہ ہے لیکن میرانون وغیرہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے اگر کچھ لوگوں کو کہیں سے کوئی ڈیوٹی لگائی گئی ہے تو خدارا وہ بلوچوں کو دیواروں سے مت لگائیں ۔