ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی19اشتہاری مجرمان سمیت 60ملزمان گرفتار،انٹرنیٹ پرفحش فلمیں دیکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون، 14گرفتار

جمعرات 17 نومبر 2016 22:16

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) ملتان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی19اشتہاری مجرمان سمیت 60 کو ملزمان گرفتارگرفتار کرلیا جبکہ انٹرنیٹ پرفحش فلمیں دیکھنے والوں کیخلاف بھی کریک ڈائون کرتے ہوئے 14افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابقپولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم محمد مشتاق سے 06لیٹر شراب برآمد کر کے،پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم محمد اسحاق 1135گرام چرس اور ملزم محمد ریاض سے 1205گرام چرس ،پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم کاشف سے 02بوتل ولائیتی شراب،پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم اللہ دتہ سے 1020گرام چرس ، ملزم نذیر احمد سے 20لیٹر شراب اور ملزم بلال سے 15لیٹر شراب ، پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم نجیب اللہ سے 20لیٹر شراب ، جبکہ پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم سعید سے 120گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محسن سے پسٹل 30بور معہ 03گولیاں ،پولیس تھانہ الپہ نے ملزم ندیم سے پسٹل 30بور معہ 03گولیاں ،پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم محمد واحد سے رائفل 222معہ 05گولیاں ، ملزم اعجاز سے پسٹل معہ03گولیاں ۔ ملزم حمزہ سے پسٹل معہ 03گولیاں ، ملزم شہباز سے پسٹل معہ 05گولیاں اور ملزم عدیل سے پسٹل معہ 03گولیاں ،جبکہ پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم ندیم سے پسٹل معہ 03گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔

پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمان اقبال ، فاروق ، اقبال ، عبداللہ ، وکیل ، آصف ، خان بیگ اور شوکت کو تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 151220/-روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس کی فحش فلمیں دیکھنے والوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان نصیر ، ریحان م شہباز، عمران ، وقار ، احسن ، اصغر ، طلحہ ، کاشف، فرحان ، افضال اور یعقوب کو انٹرنیٹ کیفے میں فحش فلمیں دیکھتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس تھانہ بی۔زیڈ نے ملزم وحید اللہ کو لائوڈ سپیکر ایکٹ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم اصغر کو انتہائی تیز رفتاری سے ڈالہ چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران123نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں435نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی116موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نی19اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سی03 اے کیٹیگری جبکہ16کا تعلق کیٹیگری Bسے ہے۔ G@ک*@ک*@ک*D}}]SSژ*& (f ~a~@'dh~a@~`$@A․ ․ ی* !ق*1*ذ* `

متعلقہ عنوان :