چینی سرمایہ کاری سے قائم کیا جانیو الا خصوصی اقتصادی زون دونوں ممالک کے مابین تجارت کو فروغ دیگا، سری لنکن وزیر مواصلات

جمعرات 17 نومبر 2016 22:18

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء)سری لنکانے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ہمبنتوتا میں قائم کیے جانے والے خصوصی اقتصادی زون سے دونوں ممالک کے مابین تجارت میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

سری کے وزیر مواصلات لکشمن کیرالہ نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی اقتصادی زون کے ذریعے چین سے برآمد کی جانے والی مصنوعات کو بھارت بھی بجھوایا جا سکے گا۔ انہوں نے خصوصی اقتصادی زونز کے باعث مقامی سرمایہ کاروں کے مبینہ خدشات کو مسترد کیا۔ انہوں نے حزب اختلاف پر بھی زوردیا کہ وہ خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے حکومتی موقف کی تائید کریں ۔