چین میں ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں 9افراد ہلاک ، دو زخمی

جمعرات 17 نومبر 2016 22:18

چانگشا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) مرکزی چین کے صوبہ ہنان میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں 9افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ کے مطابق جمعرات کے روز فٹ پاتھ پر کام کے انتظار میں موجود مزدوروں سے ایک تیز رفتار گاڑی آ ٹکرائی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ۔ حادثے کے بعد ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ حادثے کی وجوعات معلوم کرنے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ ایک دوسرے ٹریفک حادثہ میں پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔

متعلقہ عنوان :