چین کی جیوتھرمل توانائی کو فروغ دینے کی منصوبہ بندی

جمعرات 17 نومبر 2016 22:18

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) چین آئندہ پانچ سالوں میں کوئلے کے استعمال کو کم کرتے ہوئے فضائی ماحول کو بہتر بناتے ہوئے جیوتھرمل توانائی کو فروغ دے گا۔

(جاری ہے)

چین کے ادارہ برائے قومی توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی یانگ چی نے چینی خبررساں ادارے سے جمعرات کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلہ میں بیجنگ ، تیانجن اورہیبے کے علاقوں میں جیوتھرمل توانائی کو فروغ دیا جائے گا جس کا مقصد کاربن ڈائی اکسائیڈ کے اخراج کی کمی کو یقینی بناتے ہوئے فضائی ماحول کو بہتر بنانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جیوتھرمل توانائی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے معاونت فراہم کی جائے گی ۔ امید کی جا رہی ہے کہ 2020کے اختتام تک چین میں جیوتھرمل توانائی کا استعمال تین گنا ہو جائے گا جو کہ 72.1ملین ٹن کوئلے کے استعمال کے برابر ہے ۔

متعلقہ عنوان :