ْچہلم امام حسین کی ماتمی جلوس سے قبل ایس ایس پی آپریشنز پشاور کا تمام روٹس کا خود دورہ

جمعرات 17 نومبر 2016 22:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) چہلم امام حسین کی ماتمی جلوس سے قبل ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے تمام روٹس کا خود دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات ناکہ بندیاں ،پلگ ان پوائینٹ ،روف ٹاپس ،روٹس سکیورٹی ،سی سی ٹی وی کیمروں ،انٹر ی ایگزیٹ پوائینٹس اور گن پوائینٹس کے خصوصی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان نے چہلم امام حسین کی ماتمی جلوس برآمد ہونے سے قبل سٹی میں تمام روٹس کااز خود دورہ کیااور انہوں نے سکیورٹی انتظامات ناکہ بندیاں ،پلگ ان پوائینٹ ،روف ٹاپس ،روٹس سکیورٹی ،سی سی ٹی وی کیمروں ،انٹر ی ایگزیٹ پوائینٹس اور گن پوائینٹس چیک کئے اس موقع پر ایس پی سٹی گل نواز خان ،ایس ڈی پی اوز ،متعلقہ ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس افسران کو احکامات کرتے ہوئے کہا کہ موتمی جلوس کے شرکا ء کو فل پروف سکیورٹی مہیا کرنے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :