پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ،ْآرمی چیف کی ڈپٹی سپیکر کے چیمبر میں رشیڈ گوڈیل سے ملاقات ،ْ خیریت دریافت کی

جمعرات 17 نومبر 2016 22:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ختم ہونے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف ڈپٹی اسپیکر کے چیمبر میں گئے آرمی چیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ آپ سے بات کی ہے ،ْآج نہیں کروں گا ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف سے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی غیر رسمی ملاقات ہوئی، آرمی چیف نے رشید گو ڈیل سے خیریت دریافت کی اور کہا کہ گو ڈیل صاحب آپ کا کیا حال ہی رشید گو ڈیل نے جواب دیا کہ اللہ کا شکر ہے میں خیریت سے ہوں۔

متعلقہ عنوان :