جماعت پنجم کا جائزہ امتحان یکساں نظام تعلیم کی جانب اہم پیش رفت ہے،محمدعاطف خان

یکساں نظام تعلیم سے امیر اور غریب کے مابین فرق مٹ جائیگا ،وزیرتعلیم خیبرپختونخوا

جمعرات 17 نومبر 2016 22:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہاہے کہ جماعت پنجم کا جائزہ امتحان یکساں نظام تعلیم کی جانب اہم پیش رفت ہے اور اسکے بارے میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاور ت سے حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔یکساں نظام تعلیم سے امیر اور غریب کے مابین فرق مٹ جائیگا ۔وہ اپنی رہائش گاہ پر پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر نصیر آفریدی کی قیادت میں دفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری تاج ملوک اور پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی جنرل سیکرٹری عطا الرحمان ایڈوکیٹ اور دیگربھی موجود تھے۔محمد عاطف خان نے کہا کہ جماعت پنجم کا امتحان لینے کا مقصد تعلیمی نظام میں بہتری لانا ہے۔ صوبائی حکومت تمام سٹیک ہو لڈرز کو ساتھ لے کر چلی رہی ہے اور عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبائی حکومت نظام تعلیم میں بہتری لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ انکے تحفظات کو دور کیا جائیگا ۔انہوں نے کہاہے کہ میڈیم آف انسٹرکشن ایک جیسا ہونے سے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میںتعلیم حاصل کرنے والوں کے مابین امتیاز ختم ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی اقدامات کے حوالے سے جو وعدے کئے تھے اسے پوارا کیا جارہا ہے۔ ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیمی نظام میں بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ صوبائی حکومت نے ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے انکی آراء کو اہمیت دی ہے جو لائق تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :