لاہور پریس کلب لائبریری کمیٹی کے زیر اہتمام ممتاز صحافی ، کالم نگار اور شاعر سعید آسی کے اعزاز میں خصوصی نشست کا انعقاد

جمعرات 17 نومبر 2016 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) لاہور پریس کلب لائبریری کمیٹی کے زیر اہتمام ممتاز صحافی ، کالم نگار اور شاعر سعید آسی کے اعزاز میں ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ نظامت کے فرائض اقبال بخاری نے انجام دئیے۔ نائب صدر اور لائبریری کمیٹی کے سربراہ عبدالمجید ساجد نے سعید آسی کا خیر مقدم کر تے ہوئے ان کا مختصر تعارف کرایا۔

صدر لاہور پریس کلب محمد شہباز میاں نے اپنے خطاب میں مہمان اعزاز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ سعید آسی کی زندگی اور صحافت کا سفر ہم جیسے جو نیئر ز کے لئے مشعل راہ ہے۔ ان سے نظریاتی اختلاف رکھنے والے بھی ان کی شرافت اور دیانت کے معترف رہے ہیں اور آج خاور نعیم ہاشمی جیسی شخصیت کی موجودگی میرے اس دعوے کا سب سے بڑا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

شہباز میاں نے سعید آسی کی ذات کو نو آموز صحافیوں کے لئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے ان کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔مہمان اعزاز سعید آسی نے آج کی مروجہ صحافت کا اپنے دور سے موازنہ کرتے ہوئے تا سف کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ آج جر نلزم کی ہر اچھی روایت کو پا مال کیا جا رہا ہے پھر بھی انہیں امید ہے کہ اس تمام صورت حال کے اندر سے بھی کوئی خیر واصلاح کا پہلو ضرور برآمد ہوگا ۔

مقررین میں سید انور قدوائی، خاور نعیم ہاشمی ، سرفراز سید ، جلیل الرحمٰن ، خواجہ فرخ سعید ، ڈاکٹر صغرٰی صدف ،سید تاثیر مصطفی،اور سابق صدر لاہور پریس کلب بدر منیر چودھری شامل تھے۔ معروف گلوکار عنایت عابد نے سعید آسی کا کلام دلکش ترنم سے سنا کر سامعین کو مسحور کر دیا۔ تقریب میں سیکرٹری لاہور پریس کلب شاداب ریاض، امتیاز راشد،سابقہ سیکرٹری لاہور پریس کلب ضیا اللہ نیازی ،رابعہ رحمن ،کنول نسیم ،عائشہ ممتاز بھٹی، شرقی ٹیپو ،عظمیٰ احمد ،ارشد محمود ،ایڈووکیٹ سید منظور گیلانی، اقبال قریشی، طارق جمال ، طاہر شکیل، فراست بخاری ، نصرت بیگ، مظفر چودھری ، الیاس گیلانی،اقبال انجم،مشتاق چودھری، سالک نواز، سجاد ہری ، آفتاب خان ، روبیعہ جیلانی، پروین سجل، زاہد رانا، سجاد اظہر پیرزادہ، مشتاق قمر، عدنان خالد، چودھری بخت گیر ، سیف اللہ سپرا سمیت صحافیوں ادیبوں اور دانشوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :