سندھ اسمبلی نے نجی بل منیارٹی رائٹس کمیشن 2015 متفقہ طور پر منظور کر لیا
جمعرات 17 نومبر 2016 22:21
(جاری ہے)
یہ کمیشن سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کے تدارک کے لیے اہم ذریعہ ثابت ہو گا ۔
کمیشن کا سربراہ 35 سالہ شخص ہو گا ، جو حکومت مقرر کرے گی ۔ کمیشن کے ارکان کی تعداد 11 ہو گی ، جن میں سے 33 فیصد کوٹہ خواتین کے لیے مختص اور 6 نمائندے اقلیتی ہوں گے ۔ بل کے محرک نند کمار کے مطابق اس بل سے اقلیتوں کو مکمل تحفظ ملے گا ۔ انہوں نے بل پر بحث کے دوران نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کی شدید الفاط میں مذمت کی اور کہا کہ اقلیتوں کے حوالے سے انہوں نے جن خیالات کا اظہار کیا ہے ، وہ باعث تشویش ہے ۔ سینئر وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے اقلیتوں سے متعلق اس بل کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ بل پرائیویٹ ممبر کی جانب سے پیش کیا گیا تھا لیکن سندھ اسمبلی نے بڑی محنت اور توجہ کے ساتھ اسے متفقہ طور پر منظور کیا ، جس پر پورا ایوان مبارکباد کا مستحق ہے ۔ نند کمار نے کہا کہ میں اس بل کی منظوری پر پورے ایوان خصوصاً صوبائی وزراء نثار احمد کھوڑو ، ڈاکٹر سکندر میندھرو اور اسپیکر کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں ۔ اس بل کی منظوری سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ سندھ میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور حقوق حاصل ہیں ۔ ایوان میں اکثریت کے بغیر اس بل کی منظوری ممکن نہیں تھی ۔ ایوان کے تمام لوگوں کی مہربانی ہے کہ انہوں نے متفقہ ور پر بل منظور کرایا ۔ اس موقع پر نند کمار نے بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا جواز فائرنگ اور اس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ بعد ازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.