سپلاکی مرکزی کابینہ کا انتخاب مکمل،پروفیسر فیروزالدین صدیقی بلا مقابلا مرکزی صدر منتخب

جمعرات 17 نومبر 2016 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کی مرکزی کابینہ کے انتخابات عمل میں آئے جس میں پروفیسر فیروزالدین صدیقی مرکزی صدر اور پروفیسر شاہجہاں بھاری اکثریت سے مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب، جبکہ دیگر عہدیدارن بھی منتخب ہوئے، اس بات کا اعلان چیئرمین الیکشن کمیٹی پروفیسرعبد اللہ ملاح نے کیا۔

الیکشن کمیٹی کے اعلان کے مطابق سپلا کے مرکزی صدر فیروزالدین صدیقی ، مرکزی سینئر نائب صدر پروفیسرسید علی مرتضیٰ ،مرکزی نائب صدر حیدر آبادپروفیسرلیاقت علی،نائب صدر سکھر پروفیسرالطاف حسین کھوڑ، مرکزی لیڈی وائس پریذیڈنٹ پروفیسرزینت آفتاب ،مرکزی سیکریٹری جنرل پروفیسرشاہجہاں پنھور، مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری پروفیسرالطاف حسین میمن ، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری کراچی پروفیسرکریم اے ناریجو ، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری حیدرآباد پروفیسرمحمود ڈاہری،مرکزی جوائنٹ سیکریٹری سکھر پروفیسرافضل احمد میمن ، مرکزی لیڈی جوائنٹ سیکریٹری پروفیسرسلمہ قاضی، مرکزی فنانس سیکریٹری پروفیسر شفقت اللہ کھوسو،مرکزی پریس اینڈ پبلیکیشن سیکریٹری پروفیسرعبدالکریم کیریو، اور مرکزی سوشل اینڈ کلچرل سیکریٹری پروفیسرمحمد حسن بلوچ منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری سندھ مسلم سائنس کالج میں منعقد ہوئی جس میں کراچی ، حیدرآباد اور سکھر ریجن کے عہدیدران نے بھرپور شرکت کی۔ نو منتخب مرکزی صدر پروفیسر فیروزالدین صدیقی نے اپنے خطاب میں سپلا کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اور ان کی کابینہ پر بھر پور اعتما د کا اظہارکرتے ہوئے منتخب کیا، پروفیسر فیروز الدین صدیقی نے مزید کہا کہ ہم اپنے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ اپنے حقوق کی جدو جہد کو جاری رکھیں گے۔