درگاہ شاہ نورانی مزار پر حملے کی ذمہ داری داعش جیسی خطر ناک دہشت گردتنطیم کی جانب سے قبول کرناحکومت کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے،یعقوب شہباز

حکومت چہلم امام حسین کے مو قع پرجلوس و مجلس عزائ اور شیعہ آبادیوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرے، شیعہ علمائ کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر کااجلاس سے خطاب

جمعرات 17 نومبر 2016 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) شیعہ علمائ کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پو لیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے کہاہے کہ سندھ حکومت چہلم امام حسین کے مو قع پرکراچی سمیت سندھ بھر میںجلوس و مجلس عزائ اور شیعہ آبادیوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرے۔ محرم الحرام میں بھی دہشت گردوںکی جانب سے مجلس عزائ پر حملے کئے گے جس میں کئی بے گناہ عزادار شہید ہوئے۔

۔

(جاری ہے)

صوبائی دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یعقوب شہباز نے کہا کہ درگاہ شاہ نورانی مزار پر حملے کی ذمہ داری داعش جیسی خطر ناک دہشت گردتنطیم کی جانب سے قبول کرناحکومت کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے دہشت گردی نے نہ صرف پا کستان کی ترقی کو روکا بلکہ ہر طبقے پر دہشت گرد حملوں نے عوام میں عدم تحفظ پیدا کردیا ہے جو ایک سنگین مسئلہ ہے۔سفاک دہشت گرد آہستہ آہستہ پھر منظم ہونے کی کوششیںکرتے نظر آرہے ہیں۔انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے ادارے ٹھوس اقدامات کریںتاکہ دہشت گردی جیسی لعنت کا جڑ سے خا تمہ ہوسکے۔ ہم میٹرو پولیٹن انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ امام بارگاہوں کے اطراف سے کچرے اور گندگی کے ڈھیڑ کو ختم کیا جائے اور لا ئٹ کے بہتر انتظامات کئے جائیں۔