عافیہ قوم کی بیٹی ہے، واپس لانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مہاجر قومی موومنٹ

جمعرات 17 نومبر 2016 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء)مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما خالد حمید نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کا معاملہ سیاست سے بالاتر ہے یہ انسانیت کا معاملہ ہے۔ عافیہ قوم کی بیٹی ہے اس کو وطن واپس لانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے جمعرات کو پریس کلب پر86 روزہ ’’ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ میں ڈاکٹر عافیہ سے یکجہتی کے اظہار کیلئے مہاجر قومی موومنٹ کے وفد نے شرکت کی، اس موقع پر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکائ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ نے پہلے بھی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے امریکن ایمبیسی میں خط جمع کرایا تھا۔

ہم قوم کی بیٹی کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف عافیہ کو وطن واپس لانے کا وعدہ پورا کریں۔ پوری قوم حکومت کا بھرپور ساتھ دے گی۔ہم موجودہ امریکی صدر باراک اوبامہ اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کرتے ہیں عافیہ کی تبادلہ پٹیشن پر انسانیت کے ناطے ہمدردی سے غور کیا جائے اورعافیہ کو اس کے کمسن بچوں اور ضعیف والدہ کے پاس واپس بھیجا جائے۔

قوم کی بیٹی کی جلد وطن واپسی کیلئے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے 61 ویں روز بھی عافیہ موومنٹ کی رضاکاروں عذرا امجد،ساجدہ پروین، کلثوم نواز، بسمہ ہارون، ارم حنیف، مہرالنسائ ، نوراسلم، نجمہ ابراہیم، فوزیہ ابراہیم، امیر بی بی، تسلیم غلام رسول، عابدہ پروین،عدنان بھٹی، امام حسین ہمدم و دیگرنے قرآن مجید کی تلاوت، ذکرواذکا اور دعا?ں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔