کے ڈی اے آفیسرز کلب کی جانب سے اسپورٹس فیسٹول 2016ئ کاانعقاد

جمعرات 17 نومبر 2016 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) کے ڈی اے آفیسرز کلب کے زیراہتمام اسپورٹس فیسٹول 2016ئ مورخہ 22اکتوبر تا25نومبر جاری ہے،فیسٹول کاافتتاح مہمان خصوصی ڈی جی اداراہ ترقیات کراچی جناب ناصر عباس اور پاکستان کے سابق معروف کرکٹر صادق محمد نے کیا۔اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور منیجنگ و اسپورٹس کمیٹی کے ڈی اے آفیسرز کلب کی کاوشوں کوسراہاتے ہوئے 20لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کااعلان کیا۔

اس موقع پر کے ڈی اے آفیسرز کلب کے صدرمتین شیخ اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹرشاہد محبوب کے ساتھ دیگر ارکین اسپورٹس کمیٹی نے ان کاشکریہ اداکیا۔اس دوران تقریب میں سید ناصرعباس نے ممبران کے ڈی اے آفیسرز کلب کیلئے گلستان جوہر یاگلشن اقبال کراچی میں کرکٹ اسٹیڈیم تعمیرکرانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے اور اس سلسلے میں موقع پرموجودانجینئرز کوبھی ہدایات دی ہے کہ اس کی پی سی ون تیار کرکے پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

اسپورٹس فیسٹول 2016ئ میں کرکٹ ،کیرم بورڈ،ٹینس اورٹیبل ٹینس کے مقابلے ہونگے اس سلسلے میں تمام ان ڈورکھیلوں کے مقابلے کے ڈی اے آفیسرز کلب میں منعقدکئے جارہے ہیںجبکہ کرکٹ میچزکے لئے کراچی کرکٹ کنٹرول بورڈگرا?نڈ میں مقابلوں کاانتظام کیاگیاہے۔فیسٹول مقابلوںمیں کے ڈی اے کلب،آئی ٹی ،اکائونٹ ڈیپارٹمنٹ ،انجینئرنگ 1،انجینئرنگ 2 اورماسٹرپلان ڈیپارٹمنٹ سمیت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔ G@ک*@ک*@ک*D}}]SSژ*& (f ~a~@'dh~a@~`$@A․ ․ ی* !ق*1*ذ* `