بھمبر سیکٹر بھارتی فورسز کی پھر بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا بھرپور جواب

جمعرات 17 نومبر 2016 22:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ،د شمن کی توپوں کے منہ بند کروادیئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز نے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال شیلنگ کی جس پر پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو موثر انداز میںنشانہ بنایا۔ پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپوں کے منہ بند ہوگئے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :