وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ترک نائب وزرائے اعظم ویسی کیناک اور یلدرم ترگل ترکس سے ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، ترک نائب وزرائے اعظم کی اقتصادی استحکام کے لئے کامیابیوں پر وزیر خزانہ کو مبارکباد

جمعرات 17 نومبر 2016 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے نائب وزرائے اعظم ویسی کیناک اور یلدرم ترگل ترکس سے وزیراعظم ہائوس میں مشترکہ ملاقات کی اور پاکستان اور ترکی کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترکی کے نائب وزرائے اعظم نے پاکستان میں قلیل وقت میں اقتصادی استحکام کے لئے کامیابیوں پر وزیر خزانہ کو مبارکباد دی۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکی کے درمیان سیاسی اور تاریخی قریبی تعلقات سے ہم آہنگ اور پہلے سے قریبی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے کاروبار دوست ٹیکسیشن نظام کی تعریف کرتے ہوئے ترکی کے تجربہ سے رہنمائی حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں اطراف نے پاکستان اور ترکی کے دومیان مثالی برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے اس بات پرا تفاق کیا کہ دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیںگے ۔وزیر خزانہ نے حکومت اور ترکی کے عوام کی جانب سے مشکل کی ہر گھڑی میں مدد کے لئے سب سے پہلے پہچنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں ترکی کی خاتون اول نے پاکستان میںقدرتی آفات بشمول زلزوں و سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے مثالی اور کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں پاکستان نے مائیکروں اکنامک استحکام حاصل کیا ہے اور اب حکومت اقتصادی ترکی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معشیت میں بہتری کا اعتراف عالمی ادارے اور عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں بھی کررہیں ہیں ۔ترک نائب وزیراعظم یلدرم تگرل ترکش نے کہا کہ ترکی نے اپنی ٹیکس اصلاحات کو ٹیکس دوست بنایا ہے اور ترکی پاکستان میں اس شعبہ میںا صلاحات کے لئے معاونت پر خوشی محسوس کریگا ۔

متعلقہ عنوان :