انجینئرامیرمقام کی زیرصدارت پیسکو کا اعلیٰ سطح اجلاس

خیبرپختونخوا میںپیسکوکے زیرانتظام جاری منصوبوںکے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی پیسکوصوبے میںگرڈسٹیشن اورفیڈرزپرکام برق رفتاری سے پائیہ تکمیل تک پہنچائے،انجینئرامیرمقام کی ہدایت

جمعرات 17 نومبر 2016 22:30

پشاور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کی زیرصدارت واپڈاہائوس پشاورمیںپیسکوکا اعلیٰ سطح اجلاس کاانعقادکیا گیا۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹیوپیسکوانوارالحق سمیت تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرزاورایکسین بھی موجودتھے۔چیف پیسکونے انجینئرامیرمقام کوخیبرپختونخوا میںپیسکوکے زیرانتظام جاری منصوبوںکے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پیسکوصوبے میںگرڈسٹیشن اورفیڈرزپرکام برق رفتاری سے پائیہ تکمیل تک پہنچائے تاکہ آئندہ موسم گرماکے آنے سے قبل اوورلوڈنگ کامسئلہ مستقل بنیادوںپرحل ہوجائے۔انہوںنے کہاکہ پیسکومیںخالی اسامیوںکوجلدازجلدپرکیاجائے تاکہ پیسکوکی کارکردگی میںمزیدبہتری آجائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پیسکوحکام اوراہلکاربلدیاتی نمائندوں سے ملکراووربلنگ کامسئلہ حل کریںتاکہ غلطی سے کسی کیساتھ ناانصافی نہ ہو۔

انہوںنے پیسکوحکام کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ بجلی نادہندگان سے ریکوری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیںتاکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کاوزیراعظم کے وعدے کوعملی جامہ پہنایاجاسکے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ بجلی عوام الناس کی ایک بنیادی ضرورت ہے اورعوام کواس مستفیدکرنے کیلئے ایمرجنسی بنیادوںپراقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کاجووعدہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے کیاتھاوقت سے قبل اس کے اثرات کاعوام نے خودمشاہدہ کرلیااورانشاء اللہ 2018کے اختتام تک وعدے کے مطابق لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ کرینگے۔