چہلم امام حسینؑ کے موقع پر ہنگو ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ

جمعرات 17 نومبر 2016 22:30

ہنگو۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر ہنگو احسان اللہ نے بتایا کہ چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہنگو میں دفعہ 144کا نفاذکر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دفعہ 144جمعہ کو 18نومبر سے 28نومبرتک نافذ رہے گا جس کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری،لائوڈ سپیکر کا بے جا استعمال، وال چاکنگ،گاڑیوں کے کالے شیشے رکھنے،اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ اور ایک جگہ پر 5سے زائد افراد کے اکھٹے ہونے پر مکمل پابندی ہو گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قانون کی پاسداری ہر صورت میں یقینی بنائی جائے گی۔چہلم کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے جبکہ دفعہ 144کے خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔