کت کامعاملہ،مردان میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹرزکی دوسرے روزبھی ہڑتال

جمعرات 17 نومبر 2016 22:30

مردان۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)مردان میڈیکل کیمپلکس میں دوسرے روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری رہی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنارہا،ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹروں کو (آج)جمعہ کو ڈیوٹی پر حاضرہونے کی وارننگ جاری کردی صوابی کے علاقہ یارحسین کے رہائشی زخمی نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر لواحقین کی طرف سے ڈاکٹروں پر تشدد اورہسپتال میں توڑپھوڑ کے واقعے کے خلاف جمعرات کو ڈاکٹروں نے احتجاجاً اوپی ڈیز سے بائیکاٹ کئے رکھا اور کسی بھی شعبے میں ڈاکٹروں نے مریض چیک نہیں کئے ڈاکٹروں کامطالبہ تھاکہ گذشتہ روز کے واقعے کے ملزمان کی گرفتاری تک ان کا احتجاج جاری رہے گا ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث شہریوں اورخصوصاً مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنارہااور معائنے کے لئے آنے والے مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے شہریوں میںشدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی بعدازاں ایک نمائندہ وفد نے ہسپتال کے ڈائریکٹرز پروفیسر امیرخان اور ڈاکٹر طارق محمود سے ملاقات کی اورانہیں مریضوں کے مشکلات سے اگاہ کیا ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹروں سے آج بروزجمعہ اپنی ڈیوٹیوں پر آنے کے احکامات دیتے ہوئے خبردار کیاہے کہ اگر ڈاکٹروں نے اوپی ڈیز میں حاضری نہیں دی تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔