صوابی، قدرتی آفات سے متاثرہ 49افراد میں بائیس لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم

جمعرات 17 نومبر 2016 22:32

صوابی۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ گورنمنٹ صوابی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریلیف فنڈ سے ضلع ناظم امیر الرحمن اور اسسٹنٹ کمشنر عمران حسین رانجھا نے قدرتی آفات سے متاثرہ 49افراد میں بائیس لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔ اس سلسلے میں ڈی سی صوابی کی جر گہ ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تین خواتین سمیت 49افراد نے جو قدرتی آفات سے متاثر ہوئے تھے نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ناظم صوابی امیر الرحمن نے اے سی صوابی عمران حسین رانجھا کے ہمراہ ان افراد میں مجموعی طور پر بائیس لاکھ روپے مالیت کے چیکس تقسیم کر دیئے ضلع ناظم نے مشترکہ جائزہ ٹیم کی تصدیق کے بعد ڈسٹرکٹ ریلیف فنڈ سے ان چیکوں کی منظوری دی تھی اس موقع پر ضلع ناظم امیر الرحمن نے کہا کہ ضلعی حکومت صوابی قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن مالی تعاون کر رہی ہے۔