گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بندکھوہ میں ایم ایس سی بانٹی ٹیچرز تعینات کی جائیں‘ امجدشاہ زمان

جمعرات 17 نومبر 2016 22:32

ایبٹ آباد۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) امیدوار صوبائی اسمبلی امجدشاہ زمان نے کہاہے کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بندکھوہ میں ایم ایس سی بانٹی ٹیچرز فوری طور پر تعینات کی جائیں۔ ٹیچرز نہ ہونے کی وجہ سے پچھلے 2 ماہ سے طالبات کا قیمت وقت برباد ہورہاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

امجدشاہ زمان نے کہاکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بندھ کھوہ میں ایم ایس سی باٹنی کی کلاسیں 2 ماہ قبل شروع کی گئی ہیں۔ کالج میںEcelogyکی کلاس روزانہ جبکہ Mycology اور بائیو کیمسٹری کی ہفتے میں دومرتبہ ہوتی ہے۔ Vircology اور Taconomyکے مضامین کی ٹیچرز نہ ہونے کی وجہ سے یہ کلاسیں شروع نہیں کی جاسکی ہیں۔ قانون کے مطابق ان تمام پانچوں مضامین کی روزانہ کی بنیاد پر کلاسیں ہونی چاہئیں۔ لیکن ٹیچرز نہ ہونے کی وجہ سے کلاسیں نہیں ہورہی ہیں۔ امجدشاہزمان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن خیبرپختونخواہ سے مطالبہ کیاکہ گرلز ڈگری کالج میں ایم ایس سی باٹنی کی ٹیچرز فوری طور پر تعینات کی جائیں۔