ضلع کونسل اٹک کی مخصوص نشست میں ٹاس پر مسلم لیگ ن کی امیدوار کامیاب

جمعرات 17 نومبر 2016 22:32

اٹک۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ضلع کونسل اٹک کی مخصوص نشست میں ٹاس پر مسلم لیگ ن کی امیدوار کامیاب ،تفصیلات کے مطابق ضلع لونسل کی مخصوص ایک نشست مسلم لیگ ن کی طرف صوفیہ بیگم اور پی ٹی آئی کی بی بی فرزانہ کے درمیان ای ڈی سی جی اکرام الحق کی موجودگی میں ٹاس ہوا جس پر مسلم لیگ ن کی امیدوار صوفیہ بیگم کو کامیاب قرار دیا پی ٹی آئی فرزانہ اور مسلم لیگ ن کی صفیہ بیگم تین تین ووٹ لیکر برابر ہو گئی تھیں، ٹاس کے فیصلہ پر مسلم لیگ ن کی امید وار صفیہ بیگم کامیاب ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل کی مخصوص کی نشستوں میں ن کی کامیابی کے بعد بلدیہ اٹک میں بھی مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ،بلدیہ اٹک کی مخصوص نشستوں میں لیبر سیٹ کے مسلم لیگ ن کی طرف سے نوید خٹک ،میجر گروپ کی طرف ملک فاروق کندی کے درمیان مقاملہ ہوا،مسلم لیگ ن کے امیدوار نوید خٹک نے 13ووٹ لیکر کامیاب رہے ،جبکہ ان کے مخالف امیدوار نے 5ووٹ لئے ،یوتھ سیٹ کے مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصر خان13ووٹ لیکر کامیاب،جبکہ ان کے مخالف میجر گروپ کے امیدوار مبین صدیقی نے 5,مسلم لیگ ن کی طرف سے اقلیتی امیدوار طارق ولیم13ووٹ لیکر کامیاب،جبکہ میجر گروپ کے اقلیتی امیدوارشوکت اقبال نے 5ووٹ لئے اسی طرح مسلم لیگ ن نے تینوں سیٹو ں پر کامیابی حاصل کی،یاد رہے کہ بلدیہ اٹک کی خواتین کے لئے چار مخصوص نشستوں میں سے تین پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار خالدہ پروین ، شازیہ بی بی،ضلعی صدر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین میڈم خالدہ رانا اورمسلم لیگ (ق) کی مسز امینہ نشاط جعفری بلا مقابلہ منتخب ہو چکی ہیں ․ پولنگ کے فوراً بعد نامزد چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ نے کونسلرز، مسلم لیگ ن کے عہدے داروں اور صحافیوں کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔

متعلقہ عنوان :