بی بی سی کی جانب سے پنجابی زبان میں ریڈیو اور آن لائن سروس کے آغاز کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 نومبر 2016 20:38

لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر2016ء) بی بی سی کی جانب سے پنجابی زبان میں ریڈیو اور آن لائن سروس کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے سال 2017 سے دنیا کی کئی مقامی زبانوں میں ریڈیو اور آن لان سروس کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان زبانوں میں پہلی مرتبہ پنجابی زبان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پنجابی زبان میں ریڈیو اور آن لائن سروس کے آغاز سے ہندوستان اور پاکستان میں کروڑوں افراد مستفید ہو پائیں گے۔