سیکرٹری ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ربیعہ جاویدآغا کے تبادلے کافیصلہ

جمعرات 17 نومبر 2016 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) وفاقی حکومت نے سیکرٹری ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ربیعہ جاویدآغاکوتبدیل کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سیکرٹری ٹی ڈیپ کوٹرانسفرکرکے چیئرمین ای اوبی آئی لگانے کے احکامات دیئے ہیں اوران کی جگہ چیئرمین ٹریڈونگ کارپوریشن آف پاکستان رضوان احمدکوسیکرٹری ٹی ڈیب کی ذمہ داریاں دینے کی ہدایت کی ہے ۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری کوٹی ڈیپ میں ازسرنوتنظیم سازی اوراس کی برآمدات کوبڑھانے میں ناکامی پربنایاگیاہے جبکہ یہ ٹی ڈیپ کے اعلیٰ افسران کے دفاترکواسلام آبادمنتقل کرنے کے حوالے سے بھی ایم سکاوٹ تھی ۔ربیعہ جاویدآغاکو2014ء میں ٹی ڈیپ کاسیکرٹری لگایاگیاتھا۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :