اسلام آباد، امریکن ایمبیسی کے مبینہ ملازم اور اسکے دو نامعلوم ساتھیوں کی گرفتاری کا ٹاسک ایس آئی یونٹ کو دیدیا گیا

ایس ایس پی (آپریشنز) کی ایس ایچ او تھانہ کوہسار کی سرزنش، ایس پی (لیگل) کو کیس فائل کو چیک کر کے مقدمہ میں راہزنی کی دفعات شامل کرنے کا حکم

جمعرات 17 نومبر 2016 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین کے حکم پر ایس ایس پی (آپریشنز) ساجد کیانی نے امریکن ایمبیسی کے مبینہ ملازم اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں، جہنوں نی14نومبر کو بلیو ایریا میں او ایل ایکس پر ایڈ دیکھ کر گاڑی خریدنے کے لیے آنے والے شہری کو انٹیلیجینس ایجینسی کے اہلکار بن نو لاکھ پینسٹھ ہزارلوٹ لیے تھے، کی گرفتاری کا ٹاسک سپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کو دے دیا "تمہیں کہا تھا بلیو ایریا میں واردات گرنے والوں کو گرفتار کر کے پیش کرو۔

کیا کیا ابھی تک تم لوگ نا لائق ہو، تم سے یہ نہیں ھو گا۔ میں یہ کیس سی آئی اے کو دے رہا ہوں" ایس ایس پی ساجد کیانی کی ایس ایچ او تھانہ کوہسار کی سرزنش ایس پی (لیگل) کو کیس فائل کو چیک کر کے مقدمہ میں راہزنی کی دفعات شامل کرنے کا حکم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متاہثرہ شہری عنایت خان گزشتہ روز ایس ایس پی ساجد کیانی کے سامنے پیش ہوا اور درخواست دی کے کوہسار پولیس سٹیشن کے اے ایس آئی سٴْہیل اکرم وڑائچ نے اس کی مدعیت میں درج مقدمہ نمبر 398 میں کمزور دفعات 420/170/171 ت پ شامل کی ہیں جو کہ ملزمان کو فاہدہ پہنچائیں گی۔

انھوں نے کہا گاڑی کا ایڈ دینے والے مالک تیمور حسین، جس نے خود کو امریکن ایمبیسی کا ملاذم ظاہر کیا، پر اسے شک ہے کے اس نے دھوکہ سے اپنے ساتھیوں کے زریعے اسے لٴْوٹا۔ مدعی نے پولیس سے استدعا کی کہ تیمور حسین کا امریکن ایمبیسی سے نہ صرف سٹیٹس چیک کروایا جاہے بلکہ اس کے موبائل کا ڈیٹا بھی حاصل کر کے اس کی انواولومنٹ کا تعین کیا جاہے۔

عنایت نے پولیس سے اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کیمروں سے رقم چھین کر بھاگنے والے ڈکیتوں کی شکلیں اور گاڑی کا نمبر حاصل کرنے کے استدعا کی ہے ۔ایس ایس پی (آپریشنز) ساجد کیانی نے درخواست وصول کر کے مقدمہ کی تفتیش ایس آئی یٴْو کو دیتے ہوئے ملزمان کی فری گرفتاری کا حکم جاری کر دیا اور ایس پی (لیگل) کو کیس فائل سٹڈی کر کے دفعہ 382 ایزد کرنے کا کہا۔ایس ایس پی نے ایس ایچ او تھانہ کوہسار کر سخت سرزنش کی اور کہا تم سب نالائق ہو تم سے کٴْچھ بھی نہیں ھوگا۔

متعلقہ عنوان :