․ کتے کیوں مارتے ہو انڈین سپریم کورٹ نے بھارتی کیرالہ ریاست کو کتنے مارنے والی تنظیموں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا

حکومت کتے مارنے کی بجائے ان کی پیدائش کوکنٹرول کرنے پر کام کرے ، جانوروں کے حقوق تنظیم کامطالبہ

جمعرات 17 نومبر 2016 22:37

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) انڈیا کی سپریم کورٹ نے جنوبی ریاست کیرالہ کی حکومت کو آوارہ کتوں کو مارنے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ریاست میں دو عمر رسیدہ افراد کی کتے کے کانٹے سے موت واقع ہو گئی تھی جس کے بعد آوارہ کتوں کو مارنے کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔نوجوان سیاسی کارکنان جانوروں کو مار رہے تھے اور ایسا کرنے والوں کو بھی انعامات دیے جا رہے تھے لیکن ملک کی عدالت عظمٰی نے فیصلہ سنایا ہے کہ کتے بھی خدائی مخلوق ہیں اور ان کا صفایا قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔

گذشتہ ماہ کیرالہ کانگریس (مانی) کے یوتھ ونگ نے ایک درجن کے قریب کتوں کو مار کر کوٹیم میونسپل دفتر کے باہر لٹکا دیا تاکہ ریاستی انتظامیہ کی جانب سے 'کتوں کی آبادی کو روکنے میں ناکامی پر توجہ مرکوز کروائی جا سکے۔

(جاری ہے)

'ایک اور حالیہ واقعے میں کیلاڑی گاؤں کی کونسل کے 17 ارکان نے 30 کتے مارے۔کیرالہ میں حکام کی جانب سے کتوں کو بانجھ بنانے کی کوششیں کی گئیں تاہم انھیں اس میں مشکلات کا سامنا رہا تھا۔

خیال رہے کہ ریاست کیرالہ میں رواں سال کتوں کے کاٹنے کے سات سو سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے جواب میں بعض افراد آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم چلانے کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ایک وزیر کے مطابق کیرالہ میں پانچ لاکھ سے زائد آوارہ کتے موجود ہیں جس کے باعث کتوں کے کاٹنے کے واقعات مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے حکومت سے مطالبہ تھا کہ وہ جانوروں کی پیدائش کو کنٹرول کرنے پر کام کرے تاکہ گلیوں میں گھومنے والے آوارہ کتوں کی آبادی میں کمی ہو۔

متعلقہ عنوان :