وزیراعظم اور ترک صدر مابین ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دیگر امور کے علاوہ ذاتی معاملات پر بھی بات چیت

میرے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کو سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ،بیٹی مریم دلچسپی رکھتی ہیں ، نوازشریف کی طیب اردگان سے گفتگو آپ کی بیٹی سیاست میں کامیاب ثابت ہو گی ، ترک صدر

جمعرات 17 نومبر 2016 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) وزیراعظم نوازشریف سے ترکی کے صدر طیب اردگان کی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور دیگر امور کے علاوہ ذاتی معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ان کی بیٹی مریم نواز کر سیاست میں دلچسپی ہے اور وہ عوامی فلاح وبہبود ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اپنی تجاویز دیتی ہیں جن پر عمل درآمد کرایا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ ان کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کو سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ہے جس پر ترک صدر نے کہا کہ آپ کی بیٹی سیاست میں کامیاب ثابت ہو گی ۔