ترکی سے ہمارے دیرینہ ، برادرانہ اور مثالی تعلقات ہیں ،ہم تاریخی لحاظ سے بھی مثالی بھائی چارے کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں ، میں اور میری کی پارٹی ترک صدر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 نومبر 2016 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ترکی سے ہمارے دیرینہ ، برادرانہ اور مثالی تعلقات ہیں اور ہم تاریخی لحاظ سے بھی مثالی بھائی چارے کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں ، وہ اور ان کی پارٹی ترک صدر طیب اردگان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ترک صدر کی آمد پر پارلیمنٹ میں آنا چاہئے تھا اور انہیں خوش آمدید کہنا چاہئے تھا لیکن ان کی اپنی سیاست اور منطق ھے، جو کبھی کبھی سمجھ سے بالا تر ہو جاتی ھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کا یہ کہنا کہ ترک صدر کو اس موقع پر وزٹ نہیں کرنا چاہئے تھا بے وزن اور بے معنی بات ھے اور اس طرح کی بات سفارتی اور اخلاقی آداب کے بھی منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک صدر کی پارلیمنٹ آمد پر میری تقریر بھی پروگرام میں شامل تھی مگر بعد ازاں مجھے بتا یا گیا کہ میری تقریر کا پروگرام ڈراپ کر دیا گیا ہے۔