ترک صدر کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کرنے سے مظلوم کشمیری قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، ترکی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے قومی موقف کی تائید کی ہے ، بیرونی سازشوں کے توڑ کیلئے مسلمان ملکوں کا باہمی اتحاد بہت ضروری ہے ، فتنہ تکفیر اور خارجیت کے خاتمہ کیلئے پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کو مل کرپالیسیاں ترتیب دینی چاہئیں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خاتمہ کیلئے بھی وکلاء بھرپور کردار ادا کریں
امیر جماعةالدعوة حافظ سعید کی لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وفد اور جماعةالدعوة کے مقامی ذمہ داروں سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 17 نومبر 2016 22:47
(جاری ہے)
وہ جمعرا ت کو لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر فرحان شہزادکی زیر صدارت مرکز القادسیہ آنے والے وفد کے شرکاء اور جماعةالدعوة کے مقامی ذمہ داران سے گفتگو کر رہے تھے ۔
اس موقع پراحسن ورک سیکرٹری ٹیکس بار شیخوپورہ، نعمان یحییٰ سابق نائب صدر ٹیکس بار، عبدالحفیظ رانا صدر الدعوة لائرز فورم،کامران نصیر عباسی، سید عبدالرحمن نقوی، بیرسٹرچوہدری عمر،مہر عبدالشکور، میاں عبدالحفیظ، رانا سفیان، چوہدری ابراہیم، میاں عبدالماجد ودیگرعہدیداران بھی موجود تھے۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہاکہ برادر اسلامی ملک کے صدر کے دورہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط و مستحکم ہو ں گے۔ترکی پاکستان کا بہترین دوست ہے جس نے زلزلہ، سیلاب ودیگر قدر تی آفات سمیت ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کو اس وقت ایک جیسے چیلنجز درپیش ہیں۔ بیرونی قوتیں منظم منصوبہ بندی کے تحت تخریب کاری ودہشت گردی کے ذریعہ مسلم ملکوں کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ان حالات میں ترک صدر کے دورہ پاکستان کے دوران مشترکہ معاشی و دفاعی پالیسیاں ترتیب دینے میں مدد ملے گی۔انہوںنے کہاکہ ترک صدر کی جانب سے مسلمانوں کے باہمی اختلافات ختم کرنے کی باتیں کوششیں خوش آئندہیں۔ پاکستان، ترکی ، سعودی عرب اور دیگر مسلم ملکوں کو مل کر بیرونی قوتوں کی اسلام و مسلمانوں کیخلاف مذموم سازشیں ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ حرمین کا دفاع مسلم امہ پر فرض ہو چکا۔بیت اللہ کے دفاع کے مسئلہ پر کسی اختلاف کی کوئی گنجائش نہیں۔ پاکستان کا بچہ بچہ تحفظ حرمین شریفین کیلئے جانیں قربان کرنے کو تیار ہے۔ مسلم ممالک سیاسی و علاقائی مفادات سے بالاتر ہو کر دشمن کی سازشیں ناکام بنائیں۔انہوںنے کہاکہ انڈیا کشمیریوں کی آواز کو دبانے اور جذبہ حریت کو کچلنے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموںنے مودی سرکار کو نہتے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ ملک میں جاری سیاسی انتشار کے باعث مسئلہ کشمیر پس پشت جارہا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا جائے اور کشمیریوں کی آواز بن کرہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کیخلاف بھرپور آواز بلند کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.