وزیر اعلیٰ نے صوبائی کابینہ اور اعلیٰ سرکاری حکام کے ہمراہ ترک صدر اور خاتون اول کا لاہور آمدپر استقبال کیا

روایتی لباس میں ملبوس بچوںنے مہما ن صدر اور انکی اہلیہ کو پھولوں کے گلدسے پیشے کئے،طیب اردوان نے دونوں بچوں کو بوسہ دیا

جمعرات 17 نومبر 2016 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبائی کابینہ اور اعلیٰ سرکاری حکام کے ہمراہ لاہورائیر پور ٹ پر ترک صدر رجب طیب اردگان او رخاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

ترکی کے صدر اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے سے لاہور ائیر پورٹ پہنچے تو وزیر اعلیٰ شہباز شریف اپنی کابینہ اور اعلیٰ سرکاری حکام کے ہمراہ استقبال کیلئے موجود تھے ۔

اس موقع پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے مہمان صدر اور خاتون اول کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔ ترک صدر طیب اردگان نے پھول پیش کرنے والے دونوں بچوں کو بوسہ دیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مہمان صدر کا اپنی کابینہ کے وزراء اور اعلیٰ سرکای حکام سے تعارف کرایا ۔ بعد ازاں ترک صدر ،ان کی اہلیہ اورہمراہ آنے والے وفد کوائیر پورٹ سے حضوری باغ شاہی قلعہ لیجایا گیا۔

متعلقہ عنوان :