وی وی آئی پی موومنٹ کے باعث لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

ہیلی کاپٹر کے ذریعے ائیر پورٹ سے شاہی قلعہ اور اطراف کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی

جمعرات 17 نومبر 2016 22:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) ترک صدر رجب طیب اردگان ،وزیر اعظم محمد نواز شریف ،وزیر اعظم آزاد کشمیر، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات کی صوبائی دارالحکومت لاہور میں موجودگی کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک فوج ،رینجرز اورپولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ترک صدر ،وزیر اعظم محمد نواز شریف ، وزیر اعظم آزاد کشمیر ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات کی لاہور میںموجودگی کے باعث سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔

پولیس کی طرف سے مہمان صدر کے روٹ کو عام ٹریفک کیلئے گھنٹوں پہلے ہی بند کر دیا گیا جبکہ روٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو بھی خصوصی کارڈ جاری کئے گئے ۔ پولیس کے علاوہ پاک فوج کے جوانوں نے بھی مہمان صدر کے روٹ پر سرچ اینڈ سویپنگ کی ۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ائیر پورٹ سے شاہی قلعہ اور اطراف کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی ۔

متعلقہ عنوان :