کراچی، نامعلوم افراد کے بعد نامعلوم درخواستیں، نیب کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے متعلق درخواستیں موصول ہوگئیں

جمعرات 17 نومبر 2016 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) نامعلوم افراد کے بعد نامعلوم درخواستیں۔ قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے متعلق درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ درخواستوں میں آر او پلانٹس میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ٹھیکیوں میں مبینہ طور پر کرپشن کی جارہی ہے جبکہ من پسند افراد کو بھاری کمیشن کے عوض کنٹریکٹ دیئے جارہے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے درخواستوں کے بعد تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آئندہ چند روز میں سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، چیف انجینئر کو طلب کیا جائے گا۔