کامونکے،میونسپل کمیٹی کامونکے کی مخصوص نشستوں کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) نے دس میں سے آٹھ نشستیں حاصل کرلیں

جمعرات 17 نومبر 2016 22:49

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) میونسپل کمیٹی کامونکے کی مخصوص نشستوں کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) نے دس میں سے آٹھ نشستیں حاصل کرلیں،ایک پر آزاد امیدوار کامیاب جبکہ دو امیدواروں کے ووٹ برابر ہونے پر ٹاس پر فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کامونکے کی 10مخصوص نشستوں کا الیکشن گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں منتخب تمام 36کونسلرز نے اپنا ووٹ استعمال کیا ،لیبر کی دو مخصوص نشستوں پر ن لیگ کے میاں افتخار احمد 12اور رانا تصویر اشرف 13ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ چودھری محمد اسلم ڈھول کو 10جبکہ حاجی احمد عبداللہ خان کو صرف ایک ووٹ مل سکا۔

یوتھ نشست پر ن لیگ کے حمزہ طارق 26ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جبران خالد سیٹھی نے 10ووٹ حاصل کئے،اقلیتی نشست پر ن لیگ کے ایوب مسیح 15 اور آفتاب عالم 11ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ عدیل کھوکھر نے 10اور وارث مسیح سہوترا نے کوئی ووٹ حاصل نہ کیا۔لیڈی کی مخصوص نشستوں پر آسیہ افضل 7،خالدہ پروین 7،صابرہ عابدی 6ووٹ لے کر مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوگئیں جبکہ رخشندہ جبیں 5ووٹ لے کر آزاد حیثیت سے کامیاب ہوگئیں جبکہ لیڈی کی پانچویں مخصوص نشست پر رضیہ بی بی اور شہناز بی بی نے چار،چار ووٹ حاصل کئے جن کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :