ترکی میں نیا نظام ،ْوزیراعظم کا عہدہ ختم کرنے کا منصوبہ

نئے نظام کے تحت ایک یا 2 نائب صدر ہوں گے جو صدر رجب طیب اردگان کے ماتحت کام کریں گے ،ْترک وزیر

جمعرات 17 نومبر 2016 22:53

ترکی میں نیا نظام ،ْوزیراعظم کا عہدہ ختم کرنے کا منصوبہ

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) ترکی میں ایک نیا نظام متعارف کروانے پر غور کیا جارہا ہے جس میں کوئی وزیراعظم نہیں ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے جنگلات اور پانی کے امور کے وزیر نے ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایاکہ نئے نظام کے تحت ایک یا 2 نائب صدر ہوں گے جو صدر رجب طیب اردگان کے ماتحت کام کریں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایاکہ نئے نظام میں کوئی وزیراعظم نہیں ہوگااس کے تحت ایک صدر ہوگا اور ان کے بعد ایک نائب صدر، جس طرح امریکا میں ہوتا ہے، ہوسکتا ہے ہمارے پاس ایک سے زائد نائب صدر ہوںوزیر کے مطابق اس مجوزہ نظام کو اگلے برس تک ریفرنڈم کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔رجب طیب اردگان 2014 میں ترکی کے صدر منتخب ہوئے تھے، جو اس سے قبل ایک عشرے تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھے۔ان کی پارٹی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پی) کو مذکورہ نظام کے لیے ریفرنڈم کرانے کے سلسلے میں 550 سیٹوں پر مشتمل پارلیمنٹ میں سے کم ازکم 330 ووٹوں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :