آسٹریلوی کرکٹر ایڈم ووگس سر پر باؤنسر لگنے کے باعث زخمی
بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل ڈومیسٹک ٹورنامنٹ شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی ایڈم ووگس کو حریف بولر کیمرون اسٹیونسن نے باؤنسر کرایا
جمعرات 17 نومبر 2016 22:53
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) آسٹریلوی کرکٹر ایڈم ووگس سر پر باؤنسر لگنے کے باعث زخمی ہوگئے اور بے ہوش ہوکر گراؤنڈ میں گر گئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی ایڈم ووگس کو حریف بولر کیمرون اسٹیونسن نے باؤنسر کرایا جس سے ایڈم ووگس نے بچنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے اور گیند ان کے ہیلمٹ پر جالگی جس کے بعد ا?سٹریلوی کھلاڑی زمین پر گر گئے اور بے ہوش ہوگئے، امپائرز نے میچ روک کر فوراً میڈیکل ٹیم کو بلایا جنہوں نے اسٹریچر پر ڈال کر ایڈم ووگس کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی کلب کے مینیجر کا کہنا ہے کہ 37 سالہ کھلاڑی ایڈم ووگس کی طبیعت بہتر ہے تاہم وہ پوری طرح سے فٹ نہیں ہیں، ان کے سر میں درد ہے اور وہ اس وقت ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیں۔(جاری ہے)
ووگس ویسٹرن آسٹریلین ٹیم کے کپتان ہیں اور اس سے قبل بھی وہ سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جب کہ ایک اور میچ میں کمر پر گیند لگنے کے باعث بھی زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ 2 سال قبل آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ’’ شیفلڈ شیلڈ ’’ کے ایک میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سر میں گیند لگنے کے باعث زخمی ہونے والے نوجوان بلے باز فلپ ہیوز دم توڑ گئے تھے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.