جنرل راشد محمود سے ترک جنرل سٹاف جنرل حلوسی آکر کی ملاقات

جیوسٹریٹیجک صورتحال اور سکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال

جمعرات 17 نومبر 2016 23:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ترک جنرل سٹاف جنرل حلوسی آکر نے ملاقات کی ہے جس میں جیوسٹریٹیجک صورتحال اور سکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامی (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے ترک جنرل سٹاف کی ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ‘ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا الله اور ائیر چیف مارشل سہیل امان موجود تھے۔

ملاقات میں فریقین کا مسلح افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ فریقین نے باہمی دوستی کو مزید بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ترک جنرل نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ اعلیٰ معیارکو سراہا ترک جنرل نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانکی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :