لاہور ہائیکورٹ میں چوبیس سالہ لڑکی کی جنس تبدیلی کی دائر درخواست پر لڑکی کے اہل خانہ کو ڈاکٹر کی سفارشات تحریری طور پر پیش کرنے کی ہدایت
محمد علی جمعرات 17 نومبر 2016 21:14
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے چوبیس سالہ لڑکی کی جنس تبدیلی کی دائر درخواست پر لڑکی کے اہل خانہ کو ڈاکٹر کی سفارشات تحریری طور پر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
(جاری ہے)
چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے چوبیس سالہ لڑکی عائشہ شفیق کی والدہ شمع بیگم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نیموقف اختیارکیا کہ اس کی بیٹی میں جسمانی طور پر گائنی کے مسائل پیدا ہو رہے تھے جس پر اس کی بیٹی کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تکلیف کی شکایت پر بیٹی کا الٹرا ساؤنڈ کروایا، الٹراساؤنڈ کے مطابق بیٹی میں عورت ہونے کی خصوصیات تبدیل ہو رہی ہیں، الٹراساؤنڈ کی بنیاد پر ڈاکٹروں نے بیٹی کی جنس تبدیلی کا مشورہ دیا ہے لیکن قانونی کارروائی کے خوف سے ڈاکٹر بیٹی کی جنس تبدیلی نہیں کر رہے، انہوں نے استدعا کی کہ سیکرٹری صحت کو بیٹی کی جنس تبدیلی کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے، سرکاری وکیل نے بتایا کہ الٹراساؤنڈ سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ لڑکی میں مرد بننے کی خصوصیات نمودارہورہی ہیں، عدالت نے وکیل استفسار کیا کہ کسی ڈاکٹر کی وہ تحریری تجویز دکھائی جائے جس میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کی جنس تبدیل کرنی ہے یا کسی ڈاکٹر کے انکار کا تحریری لیٹر بتایا جائے جس کیلئے وکیل نے مہلت کی استدعا کی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.