وفاقی حکومت کا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ

وزیراعظم نے 29 نومبر کو اہم عسکری عہدوں پر تقرری کیلیے ہوم ورک کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 نومبر 2016 21:33

وفاقی حکومت کا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو توسیع نہ دینے کا ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر2016ء) وفاقی حکومت نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم نے 29 نومبر کو اہم عسکری عہدوں پر تقرری کیلیے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کےعہدوں پرنئی تقرریوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بری فوج کی سنیارٹی لسٹ میں اس وقت سب سے اوپر 4 لیفٹیننٹ جنرل اہل ہیں۔ چیف آف جنرل اسٹاف زبیر حیات، کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، کور کمانڈر بہاولپور جاوید اقبال رمدے اور آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن قمر جاوید باجوہ سینیارٹی لسٹ میں شامل ہیں۔ تاہم وزیراعظم کسی تھری اسٹارجنرل کو فوراسٹار جنرل بنا کر بھی فائز کرسکتے ہیں۔ اہم ترین عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان آیندہ ہفتے متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :