لالہ موسیٰ اور رنالہ خرد میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے اتحاد کو شکست
بلاول بھٹو کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو مبارکباد
جمعرات 17 نومبر 2016 23:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لالہ موسیٰ اور رنالہ خردکی میونسپل کمیٹیز کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پر پارٹی کارکنان کو مبارکباد دی ہے جہاں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے نوازلیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ اتحاد کوواضح فرق سے شکست دی ہے، جاری کردہ بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے واضح کیا کہ دونوں شیر اور بلے مل کر پیپلزپارٹی کے خلاف کھڑے ہوئے لیکن انہیں بری طرح شکست کا سامنا ہوا،انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوا کہ نوازلیگ اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیںاور وہ اقتدار چھیننے کے لیے کسی بھی قسم کی گٹھ جوڑ کر سکتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاقی پارٹی ہے اور اس کی گہری جڑیں ملک کے کونے کونے میںموجود ہیں،2018کے عام انتخابات میں ایک بار پھر یہ ثابت ہوگا کہ مکمل آزاد اور صاف شفاف الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی عوامی مقبولیت کو کئی بھی سازش اور گٹھ جوڑ روک نہیں سکتیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ جھوٹ پر مبنی اتحاد کے سامنے پیپلزپارٹی امیدواروں کی کامیابی پارٹی کارکنان کے لیے خوشخبری ہے اور وہ مستقبل میں مزید خوشخبریوں کا بھی انتظار کریں، بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پنجاب کے ہتھکنڈوں اور دبائو کے باوجود رحیم یار خان ضلعی کونسل کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی جانب سے اکثر سیٹیں جیتنے پر بھی پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی نئی قیادت اور کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.